Saturday, March 2, 2024

پہلا ٹی 20،پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20،پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
October 31, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔پاکستانی ٹیم نے  ٹاس جیت کر کیویز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں   جبکہ کین ولیم سن نیوزی لینڈ کے سپہ  سالارہیں ۔ اس سے پہلے  ابو ظہبی میں ہی پاکستانی ٹیم آسٹریلیاکو  تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے ۔سرفرازالیون  عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم  ہے ۔ ٹی 20 درجہ بندی میں نیوزی لینڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔