پاکستان اور نیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سربراہ براڈ شیٹ

لندن (92 نیوز) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا، حکومت پاکستان اور نیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ابھی تک پاکستانی حکومت سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔
کاوے موسوی نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی نہ ہونے پر ایون فیلڈ سے متعلق درخواست واپس لی۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ وہ ایون فیلڈ مقدمہ ہارے نہیں، بلکہ درخواست ڈراپ کی۔ وہ لندن کی عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا عدالت نے این آر او کو قبول نہیں کیا تھا، رقم ان چوروں سے آنی چاہیے، جنہوں نے پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کیا۔
کاوے موسوی نے مزید بتایا کہ شہزاد اکبر نے نہیں،کسی اور نے انہیں چھان بین کرنے کا کہا۔