Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور ملائیشیا آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی پر متفق

پاکستان اور ملائیشیا آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی پر متفق
December 24, 2016

کوالالمپور (ویب ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا نے آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی کی موجودہ شرح میں مزید کمی پر اتفاق کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے تاجروں کو سہولت ملے گی۔

ملائیشیا میں منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سیدحسن رضا نے کہاکہ پاکستان میں تقریباً تمام شعبے سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں اور نئی آٹو پالیسی دوہزارسولہ کے تحت سرمایہ کار موٹرگاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن ملک ہے جو بیرونی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتاہے۔ ملائیشیا کی مختلف کمپنیوں کے دو سوسے زائد نمائندوں اورپاکستانی تاجروں نے سیمینارمیں شرکت کی۔