Sunday, October 2, 2022

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین وزارت خارجہ میں پہلا دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاک امارات دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں اماراتی وفد کی قیادت معاون وزیر برائے سیاسی امور خلیفہ شاہین المرار نے کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ڈاکٹر خالد میمن کر رہے تھے۔ اماراتی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ بھارت میں بی جے پی کے ہندوتوا نظریے اور مسلم کشی سے متعلق بھی بتایا گیا۔  پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، سیاسی مشاورتی ، اجلاس، پاک امارات دوطرفہ امور ، تبادلہ خیال ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور افغان امن معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اماراتی وفد نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھی ملاقات کی۔