پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مابین مذاکرات آج سے شروع ہونگے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا جائزہ مشن پاکستان کے اہم دورے پر ہے، جس کے دوران وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
وفد ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران انسداد منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
جائزہ رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔