Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور فرانس معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضا مند

پاکستان اور فرانس معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضا مند
December 10, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اور فرانس معاشی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر رضامند ہوگئے دونوں ممالک ایڈ منسٹریٹٹو اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیٹی کو فعال کریں گے وزرا کے اجلاس سے قبل سیکریٹری لیول پر مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خزانہ میخل سیپن سے ملاقات کی ہے۔ فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کا حصہ بننے پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہیں پاکستان رشوت ستانی کے خلاف بھی کنونشن کا حصہ بننے جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تین سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔ پاکستان نے معاشی شعبے میں استحکام حاصل کیا توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول میسر آرہا ہے۔ پاکستان اور فرانس کو معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔