Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے، وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے، وزیراعظم
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ، پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

عمران خان نے کہا، پاکستان یمن کےمعاملہ کامذاکرات اورسفارتکاری کےذریعےحل نکالنے کاحامی ہے۔ سعودی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی پاکستان سپریم کونسل دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ اُمور کی تعریف کی۔