Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور سعودیہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

پاکستان اور سعودیہ کی مشترکہ بحری مشقیں  جاری
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) پاک، سعودی بحری افواج کے مابین ’’افعیٰ الساحل‘‘ مشق کراچی جبکہ  ’’دیرہ الساحل‘‘  سعودیہ میں جاری ہیں ۔  دونوں ممالک کی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین جاری مشترکہ مشق کا ہاربر فیز مکمل ہو گیا  ہے ۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز کے دوران پاکستانی اور سعودی  کمانڈوز نے مختلف جنگی آپریشنز کی عملی مشقیں کیں ۔  ہاربر فیز کے دوران آپریشنل ایریا میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔  رات کی تاریکی میں دشمن کیخلاف کارروائیوں کی مشقیں بھی ہاربر فیز کا حصہ تھیں ۔  پاک، سعودی بحری افواج کے مابین مشق افعیٰ الساحل کا دوسرا مرحلہ کھلے سمندر میں دہشتگردی اور قزاقی کیخلاف آپریشنز پر محیط ہو گا ۔

پاک، سعودیہ میرنز کی مشترکہ مشقیں ، دیرہ الساحل بھی سعودی عرب میں جاری ہیں ۔  دیرہ الساحل مشق میں دونوں ممالک کی بحری فورسز نے لینڈنگ کرافٹ سے ساحل پر اُترنے کی مشق کی  ۔ دیرہ الساحل مشقوں میں سنائپر فائرنگ اور مختلف حربی چالوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔  

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے پاک، سعودی بحری افواج کی پیشہ ورانہ حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔