Sunday, December 4, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا
کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کولمبو میں شروع ہو گا۔ گال کی طرح کولمبو ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ میچ پی سارا اوول کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ میچ کے ابتدائی تین روز ہلکی جب کہ آخری دو روز طوفانی بارش کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل گال ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہوا اور پہلے روز کا کھیل منسوخ کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے یاسر شاہ، اسد شفیق، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دس وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پہلے میچ میں فاسٹ باولر جنید خان اپنا ردھم حاصل نہیں کر پائے تھے۔ ان کی جگہ فاسٹ باولر عمران خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔