Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل ہمبن ٹوٹا میں ہو گا، پاکستان کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل ہمبن ٹوٹا میں ہو گا، پاکستان کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل
July 25, 2015
سری لنکا (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہمبن ٹوٹا کے مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے چار میچ ہو چکے ہیں جس میں پاکستان کو تین میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح پاکستان کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دے چکی ہے۔ ایک روزہ سیریز کے بعد قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔