Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کا ڈھیر لگا دیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کا ڈھیر لگا دیا
July 7, 2015
پالی کیلے(92نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ  یونس خان نے ریکارڈز کا ڈھیر لگا دیامایہ ناز بلے باز یونس خان چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ کیرئیر کی تیسویں سنچری بنا کر سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ بھی توڑا،تیس ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی بھی بن گئے،سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ایک سو اکہتر رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یونس خان نے گیارہویں بار ایک سو پچاس سے زائد رنز بنا کر جاوید میانداد کا دس ڈیڑھ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا پاکستانی کھلاڑی بننے کے لیے  یونس خان کو صرف اٹھارہ رنز درکار ہیں۔ یونس خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ہدف تین سو بیاسی رنز کا کامیاب تعاقب کرنے میں ٹیم کی مدد کی ۔