Monday, November 28, 2022

پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں مد مقابل

پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں مد مقابل
متارا(ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میچ میں مد مقابل ہوں گی میچ سری لنکا کے شہر متارا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اے کرکٹ ٹیم آج کل سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے اور چار روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں فارمیٹس میں تین تین میچز کھیلے جائیں گےون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل متارا، دوسرا انتیس اپریل کو ہمبن ٹوٹا اور تیسرا دو مئی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چھے مئی کو کولمبو، دوسرا تیرہ مئی کو پالے کیلے اور  تیسرا بیس مئی کو دمبولا میں شروع ہو گا۔ اے ٹیموں کی سیریز کے بعد جون اور اگست  کے درمیان دونوں ملکوں کی قومی ٹیمیں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈیز اور دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔