Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں پنجہ آزما ہونگے

پاکستان اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں پنجہ آزما ہونگے
July 21, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے، چیمپئنز ٹرافی تک رسائی یقینی بنانے کے لئے پاکستان کو سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی جیتنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میچ کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گا، تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے باعث اسے چوتھے میچ کے لئے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو سولہ رنز بنا ڈالے، پہلی بار پاکستان کی طرف سے تمام چھے بیٹسمینوں نے پینتیس یا اس سے زائد رنز بنائے جوابی اننگز میں سری لنکن ٹیم صرف ایک سو اکاسی رنز پر ڈھیر ہو گئی، یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ بھی چھے وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا جب کہ سری لنکن ٹیم نے دوسرے میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان اگر چوتھا میچ جیتا تو سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر نو سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے گا۔