Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
June 7, 2019
برسٹل (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ موسلادھار بارش کے باعث گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا اور فیلڈ کو خشک کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ آؤٹ فیلڈ کھیل کیلئے مناسب نہ ہونے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہار اور دوسرا جیت چکا ہے اور مجموعی طور پر 3 پوائنٹس ہونے پر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔ مسلسل بارش نے شائقین اور منتظمین کو انتظار کی سولی پر لٹکائےرکھا، اسٹیڈیم میں موجودشائقین کے چہروں پر مایوسی جھلکتی رہی۔ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 12جون کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔