Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا
October 5, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لے گی۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے یاسر شاہ کی چھ وکٹوں کی بدولت زمبابوے کو ایک سو اکتیس رنز کے بڑے فرق سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر ناکام ہوا تاہم شعیب ملک اور عامر یامین اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔ میچ ختم ہونے سے دو اوور پہلے اچانک زمبابوے ٹیم نے خراب روشنی کی شکایت کی اور کھیلنے سے انکار کر دیا۔ امپائرز نے ڈک ورتھ لوئس فارمولا کے تحت زمبابوے کو پانچ رنز سے فاتح قرار دے دیا جس سے تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔