Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا
October 4, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم سیریز  دو ایک سے  اپنے نام کر لے گی۔ تفصیلات کےمطابق ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے یاسر شاہ کی چھے وکٹوں کی بدولت زمبابوے کو ایک سو اکتیس رنز کے بڑے فرق سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر ناکام ہوا تاہم  شعیب ملک اور عامر یامین اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو فتح کے قریب لے آئےمیچ ختم ہونے سے دو اوور پہلے اچانک  زمبابوے ٹیم نے خراب روشنی کی شکایت کی  اور کھیلنے سے انکار کر دیا۔ امپائرز نے ڈک ورتھ لوئس فارمولا کے تحت زمبابوے کو پانچ رنز سے فاتح قرار دے دیا جس  سے   تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ  پیر کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔