پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلیں گی، میچ شام 7بجے شروع ہو گا

لاہور (92نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس کےلئے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
شائقین کرکٹ کی سہولت کےلئے ایک اور گیٹ بنا دیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ نئے داخلی راستے کا فیصلہ رش کم کرنے کےلئے کیا گیا۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ٹی 20 شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔