Tuesday, September 27, 2022

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی

راولپنڈی (92 نیوز) پاک زمبابوے سیریز کیلئے پاکستان  اور زمبابوے کی ٹیمیں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی ۔

پاکستان ٹیم گزشتہ روز بذریعہ بس اسلام آباد پہنچی  جہاں کھلاڑیوں  سمیت آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ  کیے گئے ، دونوں ٹیموں  کے کھلاڑیوں  اور آفیشلز  کی رپورٹس منفی آ گئی ہے ۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں  آج دوپہر راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی،پاکستان ٹیم کے نائب کپتان  شاداب خان انجری کے باعث آج آرام  کریں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30اکتوبر کو  کھیلا جائے گا۔