پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے امپائرز کے پینل کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے امپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا پاکستان نے سیریز کے لیے تین جبکہ زمبابوے نے ایک امپائر مقرر کیا ہے۔
زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
زمبابوے کے رسل ٹسل تمام پانچ میچوں میں امپائر کے فرائض ادا کریں گے۔
اظہر خان کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ون ڈیز اور دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔