Monday, October 3, 2022

پاکستان اور زمبابوے کا میچ دیکھنے پاکستانی فنکار بھی سٹیڈیم کی طرف دوڑے چلے آئے

پاکستان اور زمبابوے کا میچ دیکھنے پاکستانی فنکار بھی سٹیڈیم کی طرف دوڑے چلے آئے
لاہور(قذافی سٹیڈیم)پاکستان اور زمبابوے کا تیسرا اور آخری ون ڈے دیکھنے فلم اسٹار ۔میرااور گلوکار شہزاد رائے بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ گلابی اور پیلے مشرقی لباس میں ملبوس اداکارہ میرا، جو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منانے پہنچ گئیں قذافی اسٹیڈیم۔ تمام شائقین  کرکٹ کی طرح میرا کو بھی سیکیورٹی حصار سے گزر کرپیدل اسٹیڈیم کے اندر جانا پڑا، ایسی سخت سیکیورٹی میرا کو بھی خوب بھائی۔ میرا کا کہنا تھا چونکہ زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل  کرکٹ کی بحالی میں مدد کی ہے۔ اس لئے وہ ۔دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے آئی ہیں ۔ اداکارہ میرا ہی نہیں بلکہ گلوکار شہزاد رائے بھی اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کے میچ سے محظوظ ہوتے رہے۔