پاکستان اور زمبابوے ورلڈ کپ میں مدمقابل

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) برسبین کے وولن گابا سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنر ناصر جمشید ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد ہی احمد شہزاد بھی کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہو گئے۔
میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ سینئر بلے باز یونس خان کو ڈراپ کرتے ہوئے فاسٹ بائولر راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور لیگ سپنر یاسر شاہ ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
پاکستانی ٹیم کے لیے اس میچ میں کامیابی بہت ضروری ہے کیوں کہ اسی صورت میں ٹیم کی کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کا امکان برقرار رہے گا۔
پاکستانی ٹیم ابھی تک 17 اوورز میں 38 رنز بنا پائی ہے۔