پاکستان اور روس کے درمیان پانچویں دروزبہ مشقیں اختتام پذیر
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان پانچویں دروزبہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے ماہرانہ ڈرلز، انسداد دہشتگردی مشقوں میں حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق مشقوں کے دوران دوطرفہ فوجی دستوں نے باہمی تجربات کا تبادلہ کیا۔