Tuesday, September 17, 2024

پاکستان اور خطے کے ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، وزیراعظم

پاکستان اور خطے کے ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، وزیراعظم
July 15, 2021

تاشقند (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان اور خطے کے ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے تاشقند میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ازبکستان کا پہلا دورہ کرکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ پاکستانی تاجروں کو ازبکستان کیساتھ تجارت میں انتہائی دلچسپی ہے۔ پاک ازبکستان ریلوے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ امید ہے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی پروازوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔