پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا
![پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/test-match-2.jpg)
جوہانسبرگ ( 92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں دونوں ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔ گرین شرٹس سیریز تو ہاتھ سے گنوا چکی ہے البتہ خفت مٹانے کا آخری موقع ہے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج جوہانسبرگ میں مقابل ہوں گے ،جنوبی افریقہ کو سیریز میں 0-2 سے حتمی برتری حاصل ہے ۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں ، فخر زمان ، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فہیم اشرف ، رضوان اور شاداب کی ٹیم میں شمولیت کےامکانات ہیں ۔
سرفراز الیون نے تیسرے میچ سے قبل خامیوں پر قابو پانے اور آخری میچ میں فتح کو گلے لگانے کیلئے جوہانسبرگ میں خوب پریکٹس کی ۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے کلین سویپ پر نظریں جما لی ہیں ۔
پروٹیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو چھ اور دوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔