Saturday, July 27, 2024

پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقتصادی اسٹریٹجک فریم ورک بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقتصادی اسٹریٹجک فریم ورک بنانے پر اتفاق
January 5, 2019
انقرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات میں پاکستان اور ترکی نے مشترکہ اقتصادی اسٹریٹجک فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فریم ورک 5 سالہ ہو گا جو دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی مفادات کی نشاندہی کرے گا۔ فریم ورک بہتر تجارتی اور سرمایہ کاری مواقع میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گا اور ان کا حل بھی تلاش کرے گا۔ اس فریم ورک کا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنا ہے۔ ترکی کے نائب صدر ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے جلد ملاقات کریں گے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک رابطہ کونسل کے اجلاس میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ اجلاس رواں سال کے نصف میں پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔