Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق آگاہ ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں: جان کربی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق آگاہ ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں: جان کربی
August 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق مکمل آگاہ ہیں۔ کشیدگی کے حوالے سے ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ اپنے ایک جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات موجود ہیں جن سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس بارے ہماری پوزیشن بھی تبدیل نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ مسائل کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کا حل مذاکرات سے نکالنا ہو گا۔ ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں تاہم مسائل کا حل پاکستان اور بھارت کو ہی نکالنا ہے۔