Wednesday, September 28, 2022

پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال پر نظر ہے ، امریکی صدر

پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال پر نظر ہے ، امریکی صدر
ہنوئی ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان  صورتحال پر نظر ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ، امید ہے مزید کشیدگی نہیں بڑھے گی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی کی مثبت خبریں آئی ہیں ،تنازع جلد  حل ہو جائے گا۔ شمالی کوریا امریکا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہا کہ دہائیوں سے چلتے آرہے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، امید ہے خطے میں جلد  امن قائم ہوگا ۔