Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے براہ راست مذاکرات کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے براہ راست مذاکرات کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
September 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے براہ راست مذاکرات کریں۔ بان کی مون کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان سٹیفن جیرک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی جھڑپوں پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی رپورٹیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صورتحال میں بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشیدگی کے خاتمہ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے پر گزشتہ ہفتے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گی۔