پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں کل ٹکرائیں گی

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلاٹاکرا کل ڈھاکا میں ہوگا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا پاکستانی شاہین پریکٹس میچ میں شکست کے باوجود بنگالی ٹائیگرز کو چت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
زخمی یاسر شاہ کی جگہ اسپنر ذوالفقار بابر کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے،قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے
