Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایشیا کپ ، پاکستان آج بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا،جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائیگی

ایشیا کپ ، پاکستان آج  بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا،جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائیگی
September 26, 2018
دبئی (92 نیوز) ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیشآج ابو ظہبی میں ٹکرائیں گے ، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی ۔ ایشیا کپ میں شاہینوں کے پاس اب ہارنے کا مارجن ختم ہو گیا۔ شکست کی صورت میں گھر واپسی کا ٹکٹ ملے گا۔ فائنل میں جا کر سورماؤں سے بدلہ چکانے کے لئے بنگال ٹائیگرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ سرفراز الیون کو پچھلی شکست کو بھلانا ہو گا۔ غلیطوں پر قابو پانا ہو گا۔ صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہو گاْ۔ سپر فور مرحلے میں اپنے پہلے مقابلے میں گرین شرٹس نے افغانستان کو ہرایا ، دوسرے معرکے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ بنگال ٹائیگرز نے بھی دو میچز کھیلے ،ایک جیتا اور ایک میں شکست سے دو چار ہوئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 4 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،پاکستان بہتر رن ریٹ کے باعث دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،بنگلہ دیش  بھی دو پاوئنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں آپس میں ٹکرائیں گی۔