Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
November 18, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ شاہین بنگال ٹائیگرز پر جھپٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کا ڈھاکا میں بھر پور ٹریننگ سیشن ہوا۔ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے   بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے  غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو  ٹپس دیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  بنگلا دیش کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پر امید ہیں ۔ بابر اعظم نے کہا بنگلا دیش کی ٹیم   کو آسان  نہیں لیں گے ۔ بنگلا دیش کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں  مضبوط ٹیم ہے۔ سیریز  جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے  12 رکنی قومی  اسکواڈ کا اعلان  بھی کر دیا گیا ہے۔ پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے آصف علی اور عماد وسیم کو آرام دیا  گیا ہے۔ حیدرعلی اور محمد وسیم  جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔