پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کو پانچ بلین ڈالر تک لےجانے کا معاہدہ طے پاگیا

تہران(ویب ڈیسک)پاکستان اورایران کےدرمیان باہمی تجارت کوپانچ بلین ڈالر تک پہنچانے کا معاہدہ طے پاگیا،دونوں طرف کے وفود منڈی اورریمڈان کے بارڈزکو تجارت کیلئےاستعمال کرنے پر متفق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کی ساتویں میٹنگ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوئی،پاکستان کی طرف سے وزیر تجارت خرم دستگیر اور ایران کی جانب سے وزیر صنعت وتجارت محمدرضا نےوفودکی قیادت کی۔
ایران پاکستان گیس پائپ لائن سے متعلق بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا نواب شاہ سے گوادرتک گیس پائپ لائن پاک چائنا ٹریڈ کوریڈور کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ گوادرسے ایران پائپ لائن پر بھی جلد تعمیراتی کام شروع کردیا جائےگا۔