Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی لیول مذاکرات دبئی میں جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی لیول مذاکرات دبئی میں جاری
February 1, 2016
  دبئی(92نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات دبئی میں جاری ہیں آئی ایم ایف حکام پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری میں سست روی پرحکومتِ پاکستان سے ناراض ہوگئے حکومت نے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی تاخیر کا ملبہ اپوزیشن جماعتوں پر ڈال دیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات دبئی میں جاری ہیں۔ مذاکرات کے دوران نجکاری پروگرام پرپاکستان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی ایم ایف حکام نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری میں سست روی پرناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے نجکاری پروگرام کی تاخیر کی ذمہ داری پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پر ڈال دی ہے۔ آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کرنا چاہتی ہے مگر اپوزیشن جماعتیں اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا ہے کہ وہ مشکل ترین ٹرانزیکشن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کیا کریں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے چند رہنما اس نجکاری کو مزید مشکل بنارہے ہیں۔ نجکاری کمیشن اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باجود پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی مقررہ ڈیڈ لائن پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا بل قومی اسمبلی سے منظورکرالیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی نئی ڈیڈ لائن مانگی جائے گی۔