Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج لندن میں شروع ہوگا

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج لندن میں شروع ہوگا
August 11, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج  لندن میں  شروع ہو  رہا ہے اوول ٹیسٹ جیت کر پاکستان نہ صرف سیریز دو دو سے برابر کر سکتا ہے بلکہ اس کے پاس رینکنگ میں سرفہرست آنے کا بھی سنہری موقع ہے۔ تفصیلا تکےمطابق لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں جمعرات کوشاہین اورانگلش شیر آمنے سامنے ہوں  گے ۔  اوول میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک  نو میچ  کھیلے   جا چکے ہیں جن میں سے چار  پاکستان اور تین میچ  انگلینڈ نے جیتے، جبکہ  دو میچ ڈرا ہوئے۔ حالیہ   ٹیسٹ  سیریز  میں انگلینڈ کو  دو ایک کی ناقابل شکست  برتری حاصل ہے۔ سیریز کا لارڈز میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ اولڈ ٹریفورڈ اور ایجبسٹن ٹیسٹ  میں فتح میزبان ٹیم کے نام رہی ۔شاہینوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ اوول ٹیسٹ جیت کر پے در پے شکستوں کا داغ دھونے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی دو دو سے برابر کر لیں۔اوول   ٹیسٹ میں  فتح گرین کیپس کو ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن پر بھی پہنچا سکتی ہے۔