Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج  نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا
July 16, 2021

نوٹنگھم (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر شائقین کو عید کا تحفہ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

ون ڈے سیریز کے شکست خوردہ شاہین انگلش شیروں پر پلٹ کر وار کرنے کیلئے بے قرار ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کل نوٹنگھم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے ٹی 20 میں ہماری ٹیم مضبوط ہے، سیریز جیت کر شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

تجربہ کار آل راؤنڈرمحمد حفیظ بھی سیریز میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

باہمی ٹی 20 مقابلوں میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری، 18 میچوں میں سے انگلینڈنے 12، پاکستان نے 5میچ جیتے اور ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

ٹی 20سیریز کیلئے انگلینڈ کی تجربہ کار ٹیم میدان میں اترے گی۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی نسبتاً کم تجربہ کار ٹیم نے پاکستان کو تین صفرسے وائٹ واش کیا تھا۔