Saturday, December 3, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روز باؤل میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روز باؤل میں کھیلا جائے گا
لاہور(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ  آج روز باؤل میں کھیلا جائےگا۔ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی سے ون ڈے ٹیم کا مورال بھی بلند ہوا ہے،تبدیلی نظر آئے گی ۔ تفصیلات کےمطابق ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے روز باؤل کرکٹ سٹیڈیم میں انگلش کپتان ایان مورگن کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو بنیادبناتے ہوئے ون ڈےمیں بھی اچھی کارکردگی کاعندیہ دیا  ان کاکہناتھاکہ ٹیم میں تبدیلی نظر آئیگی ۔ پاکستان ٹیم نے پریکٹس میں حصہ بھی لیا جس کی نگرانی ہیڈ کوچ مکی آ رتھر نے کی ، جبکہ فیلڈنگ کوچ سٹیو ارکسن نے کیچز کی پریکٹس کروائی باؤلنگ کوچ اظہر علی نے باؤلرزکے تربیتی سیشن میں عمر گل پر خصوصی توجہ دی ۔۔