Friday, September 13, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
July 13, 2021

برمنگھم (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں عزت بچا پائے گی؟ یا تین صفر سے شکست کی ہزیمت اٹھائے گی؟ آج پتہ چلے گا۔

انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں ون ڈے سیریز میں  گرین شرٹس کا آج آخری امتحان ہے۔ شاہین وائٹ واش کی خفت سے بچ پائیں گے یا نہیں ، فیصلہ برمنگھم کے میدان میں ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔

آخری ون ڈے کے لیے شاہینوں  نے گزشتہ روز ایجبسٹن  گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک ٹریننگ سیشن کیا ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹ سیشن سے قبل قومی اسکواڈ نے بھرپور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ وارم اپ کے لیے پلئیرز نے  فٹبال بھی کھیلی۔  

پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔