Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے ابوظہبی میں ڈیرے ڈال لئے

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے ابوظہبی میں ڈیرے ڈال لئے
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل یو اے ای میں ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے ابوظہبی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 75واں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں سے بائیس میں انگلینڈ جبکہ سولہ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے‘ چھتیس میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ آخری بار دو ہزار بارہ میں یو اے ای میں مدمقابل آئے تھے۔ پاکستان نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بہتر رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انگلش ٹیم کی قیادت الیسٹر کک کریں گے جبکہ مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ مصباح الحق نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ٹیم دو ہزار بارہ والی کارکردگی دہراتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔