Saturday, February 4, 2023

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی
 لندن (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں لندن میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم نئے امتحان کیلئے تیار ہو گئی۔ گرین شرٹس کل پہلے ایک روزہ میچ میں نمبر ون او ڈی آئی سائیڈ سے ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم آج لندن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے خوب مشقیں بھی ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں 17 سیریز میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں۔ 12 میں انگلش ٹیم نے میدان مارا۔ تین میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی اور دو سیریز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی 2017 کے سیمی فائنل میں ہوا جس میں شاہینوں نے 8 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا تھا۔