پاکستان اور انڈیا کے مابین کبڈی میچ پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

بریڈفورڈ (92 نیوز) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں پاکستان اور انڈیا کے کلبوں کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کھیلا گیا جو پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔
میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کبڈی برطانیہ بھر سے آئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا، کبھی پاکستانی کھلاڑی حاوی رہے اوربھارت کی ٹیم حاوی ہوجاتی لیکن فتح بالاخر پاکستانی ٹیم کےنام رہی۔
پاکستان کی جیت پر نوجوانوں نے ٹیم کے کپتان عمران مانی کو کندھوں پہ بٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔
آخر میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین اور میئر بریڈفورڈ عابد حسین جماعتی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ گزشتہ برس بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈیا کو شکست دی تھی۔