Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں  : امریکا کا اعتراف

پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں  : امریکا کا اعتراف
May 16, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں  امریکا کا اعتراف  تاہم امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے تعلقات ناگزیر ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات اگرچہ کبھی کبھی پیچیدہ دور میں داخل ہوجاتے ہیں، تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی امداد یقینی بنانے کے لیے طے شدہ اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو یکساں خطرات کا سامنا ہے  اور دونوں ممالک کے مفادات بھی مشترکہ ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات میں سنجیدہ ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔