Sunday, September 25, 2022

پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 جوان زخمی

پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 جوان زخمی
 راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 جوان اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سے فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی جانب سےمارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں  ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔