Wednesday, November 30, 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائیگا
ایڈیلیڈ ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائیگا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے ۔ قومی ٹیم نے کینگروز کو دبوچنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ، گرین کیپس  نے  ایڈیلیڈ میں بھرپور ٹریننگ  کی ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ  29نومبر سے کھیلا جائے گا، امام الحق اور محمد عباس کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کی  آسٹریلیا کو شکست  دینے کے لیے ایڈیلیڈ میں جم کر پریکٹس  کی ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتوں  میں مزید نکھار لانے کے لیے بھر پور ٹریننگ کی۔ کپتان اظہر علی  کا کہنا ہے پہلے میچ  میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ،ٹیم باصلاحیت ہے سیریز میں کم بیک کریں گے۔ قومی ٹیم میں تبدیلوں کا امکان بھی ہے ، امام الحق اور محمد عباس کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے  درمیان دوسرا ٹیسٹ 29نومبرسے کھیلا جائے گا ، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا ، میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔