Tuesday, February 20, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے
October 16, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا  آج دوسرے ٹیسٹ میں ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے ،سرفراز الیون دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر امید ہے ۔ شاہین ،آسٹریلیا  کیخلاف دوسرا ٹیسٹ آج کھیلیں گے  ،شاہینوں نے سیریز جیتنے  پر نظریں جما لیں ، قومی ٹیم  نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں خوب محنت کی ، کھلاڑیوں نے خامیوں پر قابو پانے کے لیے خوب  پسینہ بہایا۔ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ،بولنگ  اور بیٹنگ کی بھر پور مشقیں کیں ۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی تھی افسوس ہے کہ میچ نہیں جیت سکے۔ سرفراز احمد کامزید کہنا تھا  کہ ٹیم کا مورال بلند ہے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے، مکی آرتھر اور میں ایک ہی پیج پر ہیں ، اختلافات کو یہیں ختم کر کے اگلے میچ میں فوکس کرنا ہے  ۔ دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت یقینی بن گئی ، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ رہا۔