پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کل دبئی میں ہونگے

لاہور (92نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کل دبئی میں شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر آج دبئی روانہ ہوں گے۔
ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مالداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔
صوبوں کو وسائل کی تقسیم پر نیا معاہدہ کیا جائے گا۔ ٹیکس چوروں کے خلاف کاررورائی کے لیے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ پر قابو پانے کا بل پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے جس کو جلد منظور کرا لیا جائے گا۔