Saturday, July 27, 2024

پاکستان اوربھارت دوایسے ممالک ہیں جہاں سفارتکار پیدل گھوم پھرسکتے ہیں،بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان اوربھارت دوایسے  ممالک ہیں جہاں سفارتکار پیدل گھوم پھرسکتے ہیں،بھارتی ہائی کمشنر
March 30, 2018

 لاہور (92 نیوز) بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں سے بدسلوکی دنیا نے دیکھی مگر سفارتی محاذ پر پاکستان کی ناراضی بھی بھارت کو قبول نہیں ۔

 بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے لاہورچیمبر آف کامرس کا دورہ کیا تو پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔

 اس موقع پربات چیت میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بگڑنا افسوس ناک ہے ۔ بھارت اور پاکستان میں نوجوان نسل کی اکثریت ہے جو ماضی کی تلخیوں کو نہیں جانتے ۔

 ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو ایسے ممالک ہیں جہاں سفارتکار پیدل گھوم پھر سکتے ہیں ۔ دونوں ممالک میں معاشی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔

 اجے بساریہ نے پاک بھارت تجارت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیس ارب ڈالرکی باہمی تجارت کے مواقع موجود ہیں ۔

 تاجروں کیساتھ غیر رسمی بات چیت میں بھارتی ہائی کمشنر لاہورکی تعریف کرتے ہوئے بولے ’’جنھے لاہورنئیں ویکھیا جمیاں نئیں‘‘ وہ گاجر کے حلوے کی تعریف کرنا بھی نہ بھولے ۔