Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پریمیئر سروس کا آغاز ہو گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پریمیئر سروس کا آغاز ہو گیا
August 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قومی فضائی سروس کے ادارے پی آئی اے نے عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب اہم قدم اٹھا لیا۔ پی آئی اے نے پریمئیر سروس متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پریمیئر سروس کا آغاز یوم آزاد ی پر کیا جس کا مقصد مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔ پہلی پرواز مسافروں کو لے کر لندن گئی تو وزیر اعظم نوازشریف نے مسافروں کو رخصت کیا۔ مسافروں نے نئی سروس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ائیر لائن اب اپنے معیار کو بہترکرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پریمئیر سروس مسافروں کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ پی آئی اے حکام نے وزیر اعظم کو نئی سروس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پرپی آئی اے اور سری لنکا کے حکام بھی موجود تھے۔ پریمئیر سروس کے لیے تین طیارے سری لنکا سے لیز پر لیے گئے ہیں جبکہ عملے کو بھی سری لنکن ماہرین نے تربیت دی ہے۔ نئی سروس میں فضائی میزبانوں کے یونیفارم تبدیل جبکہ کھانے سمیت دیگر سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ پریمیئر سروس میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی۔