Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی مہم جاری

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی مہم جاری
August 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی مہم زوروں پر پہنچ گئی ۔ انتخابات 12 اگست کو منعقد ہوں گے،  کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے دی انجینئرز پاکستان پینل کے امیدوار انجینئر جاوید سلیم قریشی کا کہنا ہے کہ بھاشا دیامر ڈیم کی تعمیر کے لیے جو کام انجینئرنگ کونسل کو کرنا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس آف پاکستان کو کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک بھر کے انجینئرز کی نمائندہ انجمن، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کو وقت جوں جوں قریب آرہا ہے امیدواروں اور ان کے حامیوں میں جوش وخروش آسمان کو چھونے لگا ہے۔ دی انجینئرزپاکستان پینل نے لاہور میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، انجینئرز اور طلباء کا بڑا اجتماع منعقد کیا ، حاضرین سے خطاب میں پینل کی جانب سے کونسل کی چیئرمین شپ کے امیدوار انجینئر جاوید سلیم قریشی نے اپنے منشور کا اعلان کیا۔ انجینئر جاوید سلیم قریشی نے بھاشا دیامر ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر حکومتوں اور انجینئرنگ کونسل کے کرنے کا کام تھا۔