Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان امریکا کے ساتھ دفاع ،توانائی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے : نواز شریف

پاکستان امریکا کے ساتھ دفاع ،توانائی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے : نواز شریف
December 21, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،توانائی ،تجارت سمیت دیگر  شعبوں میں  بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے امریکہ میں تعینات  پاکستانی سفیر جیلیل عباس جیلانی  نے ملاقات کی   ملاقات میں طارق فاطمی ،فواد احسن  فواد بھی شریک دتھے جلیل عباسی نے دونوں ممالک کے  بہتر تعلقات اور دفاعی  شعبوں تعاون سے متعلق  ہونے والی  ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک پاکستان اور امریکہ  کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے دو طرفہ تعلقات چاہتا ہے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی سےبہتر تعلقات کو فروغ ملے گا وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ۔