Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
July 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں علاقائی اور موجودہ سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دورس وکثیر الجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر نے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں علاقائی اور موجودہ سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل، خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔